Friday, April 26, 2024

لاڑکانہ میں 12 ہزار روپے امداد لینے کیلئے آنیوالی خواتین کا رش

لاڑکانہ میں 12 ہزار روپے امداد لینے کیلئے آنیوالی خواتین کا رش
April 15, 2020
لاڑکانہ ( 92 نیوز) لاڑکانہ   کے 14 مختلف مقامات پر احساس کفالت سنٹرز پر 12 ہزار روپے امداد لینے کے لیے آنے والی خواتین کا رش لگ گیا ، سماجی فاصلہ رکھا گیا ناہی کوئی احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ،انتظامیہ رش  پر قابو  پانے میں مکمل ناکام  ہو گئی۔ لاڑکانہ کے 14 مختلف مقامات پر احساس کفالت سینٹر پر 12 ہزار روپے کی امداد لینے کے لیے آنے والی خواتین   نے نہ سماجی فاصلہ رکھا گیا اور ناہی کوئی احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی۔ نوشہروفیروز میں احساس کفالت سینٹر میں آج بھی  ہزاروں خواتین  پہنچیں  ، سینٹر پر سماجی فاصلوں کی دھجیاں بکھردی گئیں ، انتظامیہ گزشتہ روز کی طرح آج بھی سماجی فاصلے قائم رکھوانے میں ناکام رہی۔ لاڑکانہ میں 14مقامات پر احساس کفالت سینٹر پر رقم کی ترسیل  کی گئی ،یہاں بھی سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھاگیا ، انتظامیہ رش کو قابو کرنے میں مکمل ناکام رہی۔ ضلع قمبر میں بھی احساس کفالت سینٹر میں خواتین کا خاصا رش دیکھائی دیا ، کورونا سےبچاوکےکوئی انتظامات نہیں تھے ۔ضلع سانگھڑ میں بھی مستحق خواتین  میں احساس ایمرجنسی کیش کی رقم تقسیم کی گئی۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن رکن نصرت سحرعباسی نےکہاکہ  سندھ حکومت کو سماجی دوری برقراررکھنےکےاقدامات کرنےچاہیں۔