Sunday, September 8, 2024

لاڑکانہ : رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے پوزیشنز سنبھال لیں

لاڑکانہ : رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے پوزیشنز سنبھال لیں
July 15, 2016
لاڑکانہ (92نیوز) لاڑکانہ میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے پوزیشنز سنبھال لیں  اور صوبائی وزیرداخلہ سہیل انور سیال کے گھر جانے والے تمام راستوں کی نگرانی شروع کر دی ہے  جبکہ  رینجرز نے مختلف  کارروائیاں کرتے ہوئےطارق سیال اور اسد کھرل کے دس سے زائد ساتھیوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق لاڑکانہ شہر کے مختلف چوراہوں اور وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کی رہائشگاہ کو جانے والے راستوں کے اطراف میں رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔  ادھر رینجرز نے لاڑکانہ کے قریب کارروائی کے علاقے میں کرتے ہوئے سابق یوسی ناظم عابد بگھیو سمیت دس افراد کو گرفتار کرلیا ہےجبکہ رینجرزنےسچل کالونی میں اسد کھرل کے قریبی ساتھی منصور عباسی کی گرفتاری کے لئے  ان کی رہائشگاہ پر کارروائی کی تاہم  وہ  گھر پرموجود نہیں تھے۔ رینجرزنے باقرانی کے قریبی گاؤں منگن میں منظور منگن کی گرفتاری کے لیے بھی  کارروائی کی  ہے تاہم وہ بھی گھر پر موجود نہیں تھا۔ ذرائع کے مطابق رینجرز نے  تمام کارروائیاں اسد کھرل کے قریبی ساتھیوں کے خلاف کی ہیں۔