Friday, April 19, 2024

لاڑکانہ اور قمبر میں سیپکو ملازمین مطالبات کے حق میں سڑکوں پر آگئے

لاڑکانہ اور قمبر میں سیپکو ملازمین مطالبات کے حق میں سڑکوں پر آگئے
July 7, 2020

لاڑکانہ ( 92 نیوز) لاڑکانہ اور قمبر میں سیپکو ملازمین اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے سڑکوں پر آ گئے، کہا کہ جھلسا دینے والی گرمی میں جان ہتھیلی پر رکھ کرکام کرتے ہیں لیکن ہمیں حفاظتی آلات فراہم نہیں کیے جارہے ہیں۔

بجلی کی لوڈشیڈنگ پر کیا قابو پایا جاتا، اب تو فالٹس اورمرمتی کام کرنے والے خود احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں ، لاڑکانہ اور قمبر میں سیپکو ملازمین اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے سڑکوں پر آگئےہیں،انہوں نے ہاتھوں پر کالی پٹیاں باندھ کر سیپکو دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا ۔

سیپکو ملازمین کا کہنا ہے تپتی دھوپ ہو کورونا کی وبا ہو یا کرنٹ لگنے کا خوف ،ہم جان ہتھیلی پر رکھ کر کام کرتے ہیں،ماہ جون میں 3لائن مین شہید ہوئے،ابھی تک ہمیں کسی قسم کے حفاظتی آلات فراہم کیے گئے ہیں نہ ہی کوئی سہولت دی جارہی ہے۔

سیپکو ملازمین کے احتجاج کے باعث بجلی کی فراہمی کی صورتحال مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔