Saturday, April 27, 2024

لاؤڈاسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی،فاروق ستار پر فرد جرم عائد

لاؤڈاسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی،فاروق ستار پر فرد جرم عائد
October 3, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کیس میں مقامی عدالت نے ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ عدالت کی جانب سے کیس میں ایم کیوایم سربراہ خالد مقبول صدیقی، حیدر عباس رضوی اور دیگر کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے ۔تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ۔ مقامی عدالت نے 17 اکتوبر کو گواہوں کو طلب کرلیا ۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں متحدہ رہنماء کا کہنا تھا حکومت میں شمولیت کیلئے پی ٹی آئی سے کئے گئے معاہدے لالی پاپ نہیں ہونے چاہئیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کراچی کو سرکلر ریلوے پروجیکٹ ضرور ملنا چاہئے ،متحدہ رہنماء نے کے الیکٹرک کو بھی آڑے ہاتھوں لیا  اور نئے میٹرز پر بھی سوال اٹھادیئے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار پر لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی اوردیگر الزامات کے تحت 2 مقدمات درج ہیں ۔