Friday, May 10, 2024

لاپتہ افراد کے قومی کمیشن نے اگست 2019 تک چار ہزار سے زائد کیسز نمٹا دیئے

لاپتہ افراد کے قومی کمیشن نے اگست 2019 تک چار ہزار سے زائد کیسز نمٹا دیئے
September 3, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں لاپتہ افراد کمیشن کی عمدہ کارکردگی دیکھنے میں آئی۔ قومی کمیشن نے اگست 2019 تک  چار ہزار سے زائد کیسز نمٹا دیئے۔ اعلامیہ کے مطابق جولائی 2019 تک کمیشن کو 6277 کیسز موصول ہوئے۔ اگست 2019 میں 55 مزید کیسز موصول ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 6332 ہو گئی۔ لاپتہ افراد کمیشن نے اگست کے دوران ملک بھر میں 523 سماعتیں کیں۔ اسلام آباد میں 219، پشاور میں 81، لاہور میں 72 اور کراچی میں 151 سماعتیں ہوئیں۔ کمیشن کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے لاپتہ افراد کی فیملی کا موقف ذاتی طور پر سنا اور جلد بازیابی کے لئے بھر پور کوششیں کیں۔ لاپتہ افراد کے عزیزواقارب  نے کمیشن کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی گرانقدر کوششوں کو سراہا۔ واضح رہے کہ جسٹس جاوید اقبال لاپتہ افراد کے کمیشن  کے سربراہ کی حیثیت سے سرکاری وسائل استعمال کرتے ہیں نہ اپنے عہدے کی تنخواہ لیتے ہیں۔