Friday, April 19, 2024

لاپتہ 18بچوں کاسراغ نہ ملا، سندھ پولیس کا اعتراف

لاپتہ 18بچوں کاسراغ نہ ملا، سندھ پولیس کا اعتراف
January 17, 2019
کراچی ( 92 نیوز) لاپتہ 18بچوں کا سراغ نہ ملا ، سندھ پولیس نے اعتراف کر لیا ۔ کراچی سے بچوں کے لاپتہ کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو لاپتہ بچوں کا مکمل نادرا ریکارڈ ایف آئی اے  کو دینے کی ہدایت کردی ، ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل بچوں کی بازیابی کیلئے کام کررہا ہے ۔ لاپتہ بچوں سے متعلق کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت  ہوئی ، پولیس نے 18 بچوں کی بازیابی میں ناکامی کا اعتراف کرلیا ۔  6 سال سے اپنی بچی کی تلاش میں بھٹکنے والی ماں نے  عدالت میں کہا کہ بچے بازیاب نہیں ہوتے تو ہمیں بھی ماردیں ۔ خاتون کا کہنا تھا بچی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جارہا  ، ڈائریکٹر ایف آئی اے منیرشیخ کا کہنا تھا 18 میں سے 2 بچوں کے  کیسز چیک کئے ہیں، اور بچوں کو بیرون مُلک نہیں لے جایا گیا  ۔ ڈی آئی جی سی آئی اے نے کہا کہ ایک بچی کی  بلوچستان میں موجودگی کا علم ہوا ہے ، عدالت نے پولیس کو لاپتہ بچوں کا مکمل نادرا ریکارڈ ایف آئی کو دینے کی ہدایت کرتے ہوئے 31 جنوری تک رپورٹ طلب کرلی ۔