Tuesday, May 21, 2024

لانگ مارچ ایک دن کا نہیں ہوگا، کئی دن ٹھہرنا پڑے گا، فضل الرحمن

لانگ مارچ ایک دن کا نہیں ہوگا، کئی دن ٹھہرنا پڑے گا، فضل الرحمن
February 12, 2021

ملتان (92 نیوز) پی ڈی ایم کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے لانگ مارچ ایک دن کا نہیں ہوگا، کئی دن ٹھہرنا پڑے گا۔

جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا، نیب کے مہرے کو بھرپور طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے، ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں۔

اُن کا کہنا تھا عام انتخابات کی طرح سینیٹ میں بھی دھاندلی کا انتظام ہورہا ہے، حکومت اوپن بیلٹ سے الیکشن کرانے کا جتن کررہی ہے کیونکہ ان کے اپنے امیدوار ہی ناپسندیدہ ہیں، ویڈیو میں رشوت لینے اور دینے والے تحریک انصاف کے ہی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے سید عطاء المہیمن بخاری کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا، سید عطاء المہیمن بخاری کی وفات پوری امت کے لیے افسوس اور صدمہ ہے ، اور بہت بڑا نقصان ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ کی ریلی میں شرکت نہیں کررہا۔