Thursday, April 18, 2024

لانڈھی میں گرفتار اسٹریٹ کرمنل باپ اور بیٹے کے انکشافات

لانڈھی میں گرفتار اسٹریٹ کرمنل باپ اور بیٹے کے انکشافات
November 17, 2017

  کراچی (92 نیوز) لانڈھی میں شہریوں کے ہتھے چڑھ جانے والے اسٹریٹ کرمنل باپ بیٹے نکلے ۔ پیسے نہ ہونے پر دونوں نے لوگوں کو لوٹنے کا پلان بنایا تھا۔

گزشتہ شب لانڈھی میں لوٹ مار کرنے والے دو افراد شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے جن کو شہریوں نے خوب درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ ابتدائی تفتیش میں  پتا چلا کہ دونوں  اسٹریٹ کرملنز باپ بیٹے ہیں ۔ گرفتار ملزمان میں نواز اور امتیاز شامل کراچی ملزم نواز ملزم امتیاز کا والد ہے۔

ملزم امتیاز کا کہنا تھا کہ میرے باپ نے کل مجھے کہا کہ بائیک چلاو ایک جگہ جانا ہے، مجھے نہیں معلوم تھا کہ میرے باپ کے پاس پستول ہے باپ شراب کے نشے میں تھا بائیک سے اتر کر لوگوں سے پیسے اور موبائل فون چھیننے لگا۔

والد ڈیڑھ ماہ قبل دادو سے کراچی بیٹے کے پاس آیا تھا پیسے نہیں تھے اس لیے کل لوگوں کو لوٹنے کا پلان بنایا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔