Saturday, April 20, 2024

لانڈھی میں 12سالہ بچہ پراسرار طور پر جاں بحق

لانڈھی میں 12سالہ بچہ پراسرار طور پر جاں بحق
March 3, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی  میں لانڈھی کی  مانسہرہ کالونی میں 12 سال کا بچہ  پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا،  مُہتمم مدرسہ  کا کہنا ہے کہ افتخار نامی طالب علم گزشتہ کئی روز سے بیمار تھا۔ مہتمم مدرسہ کے مطابق بچے کی طبیعت خراب ہونے پر اسے  اسپتال منتقل کیا گیا ،ایم ایل او جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ  بچے کی  موت حرکت قلب  بند ہونے سے ہوئی ۔ ایم ایل او کے مطابق لواحقین کا تعلق اپردیر سے ہے، ان کے پہنچنے پر پوسٹمارٹم کیا جائے گا۔