Sunday, May 5, 2024

لانڈھی تھانے کے باہر ایم کیو ایم اور ایم کیوایم حقیقی آمنے سامنے

لانڈھی تھانے کے باہر ایم کیو ایم اور ایم کیوایم حقیقی آمنے سامنے
May 12, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم نے کراچی میں لانڈھی کے دفتر پر نامعلوم افراد کی توڑ پھوڑ اور واقعے کی ایف آئی آر درج نہ کرنے پر لانڈھی تھانے کے باہر دھرنا دے دیا  دھرنے میں اراکین پارلیمنٹ بھی پہنچ گئے ہیں  ۔ تفصیلات کےمطابق لانڈھی تھانے کے باہر ایم کیو ایم اور ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن آمنے سامنےآگئے ہیں ۔ دونوں جماعت کے کارکنوں نے اس موقع پر  شدید نعرے بازی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ لانڈھی تھانے کی نفری تھانے کے دروازے بندکرکے اند ر دبک کر بیٹھ گئی ہے ۔ واضح رہے کہ ایم کیوایم نے لانڈھی تھانے کے باہر دھرنا دفترپر نامعلوم افراد کی فائرنگ اور توڑ پھوڑ کی ایف آئی آر درج نہ کرنے پر دیا گیا ۔