Wednesday, May 22, 2024

لانڈھی اسٹیشن بڑی ٹرینوں کے اسٹاپ سے محروم

لانڈھی اسٹیشن بڑی ٹرینوں کے اسٹاپ سے محروم
October 13, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں  ریلوےکے تیسرے بڑے جنکشن لانڈھی اسٹیشن میں اندرون ملک جانےوالی ٹرینیں اسٹاپ ہی نہیں  کرتیں جس کی وجہ سےقائد آباد، لانڈھی،ملیر، کورنگی اورشاہ فیصل کالونی کےمکینوں کوطویل سفرکرکےکینٹ اسٹیشن آنا پڑتاہے،روزانہ سینکڑوں شہری پریشانی سےدوچار ہوتے ہیں۔ کراچی کاتیسرا بڑا جنکشن لانڈھی اسٹیشن بڑی ٹرینوں کےاسٹاپ سےمحروم ہے ، اندرون  ملک جانےوالی گاڑیاں لانڈی اسٹیشن پر رکتی ہی نہیں ہیں۔ جس کی وجہ سےگلشن حدید، قائدآباد،ملیر،لانڈھی،کورنگی اورشاہ فیصل کالونی سمیت دیگرعلاقوں کی مسافروں کو ٹرین  پکڑنے کےلئے کینٹ اسٹیشن جانا پڑتاہے، جس کی وجہ سے وقت اور پیسے دونوں کو ضائع ہوتا۔ مسافرکہتےہیں ریلوے کےوزیرشیخ رشید سیاست میں زیادہ سرگرم دیکھائی دیتےہیں ، شائد اسی لئے انہیں مسافروں کی تکالیف کا احساس نہیں، مسافروں نےشیخ صاحب کو مشوررہ دیاکہ وہ کچھ توجہ ریلوے پر بھی دے لیں۔ مسافروں نےشیخ رشید کولانڈھی اسٹیشن کے دورے کی دعوت بھی دی ، کہاکہ وہ خود یہاں آکراسٹیشن کاحال دیکھیں ، نہ کرسیاں ہیں نہ پنکھے، انہوں نےمطالبہ کیا کہ اسٹیشن کو اپ گریڈ کیاجائےاوراندرون ملک جانےاورآنےوالی گاڑیوں کا اسٹاپ بھی بنایاجائے۔