Monday, April 22, 2024

لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی شہادت کو47برس بیت گئے

لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی شہادت کو47برس بیت گئے
December 17, 2018
لاہور(92 نیوز) 1971 کی جنگ میں واہگہ اٹاری سیکٹر کے محاذ پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے زخمی ہونے کے باوجوددشمن کے بنکر میں نہتا گھس کر اسے جہنم واصل کرکے جام شہادت نوش کر کے نشان حیدرکا اعزاز پانے والے  قوم کے بہادر سپوت لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی شہادت کو  47 برس بیت گئے۔ راولپنڈی کے گاؤں پنڈ ملکاں میں 25 اکتوبر 1944 کو پیدا ہونے والے  محمد محفوظ شہادت جیسے عظیم مرتبے پر فائز  ہوئے ،انہوں نے 25 اکتوبر 1962 کو پاک افواج میں شمولیت اختیار کی۔ 1971 کی پاک بھارت جنگ میں واہگہ اٹاری کے مقام پر دشمن کی گولہ باری سے زخمی ہونے کے باوجود اس عظیم سپوت نے غیرمسلح حالت میں دشمن کے بنکر میں گھس کر ہندوستانی فوجی کو دبوچ لیا جس سے گولہ باری کا سلسلہ ختم ہوا ۔ محفوظ شہید نے بڑی شجاعت اور دلیری سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے 17 دسمبر کو جام شہادت نوش کیا۔اسی بہادری کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں اعلٰی ترین فوجی اعزاز ’’ نشان حیدر ’’ سے نوازا۔