Sunday, May 12, 2024

لالیگا لیگ، ریال میڈرڈ کو میلورکا نے اپ سیٹ شکست دیدی

لالیگا لیگ، ریال میڈرڈ کو میلورکا نے اپ سیٹ شکست دیدی
October 20, 2019
میڈرڈ ( 92 نیوز) اسپینش اور انگلش پریمیئر لیگز میں زبردست مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، لالیگا لیگ میں ریال میڈرڈ کو میلورکا نے اپ سیٹ شکست دیدی جبکہ انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی نے نیو کاسل کو ہرا دیا۔ اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ کو میلورکا نے اپ سیٹ کر دیا، میلورکا کی ٹیم نے آغاز سے ہی حریف ٹیم کو دبائو میں رکھا اور ساتویں منٹ میں لیگو جونیئر نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی، پہلے ہاف میں میلو رکا کی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل رہی۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول سکور کرنے میں ناکام رہیں اور میلورکا نے ایک صفر سے میچ اپنے نام کیا۔ اسپینش لیگ کے دوسرے میچ میں بار سلونا نے ایبارکویکطرفہ مقابلے میں3-0گول سے مات دی۔ ادھر دوسری جانب انگلش پریمئیر لیگ میں چیلسی نے نیوکا سل کو ایک صفر سے دھول چٹائی۔