Sunday, April 28, 2024

لالیگا لیگ، رئیل بیٹس نے جیرونا کو شکست دیدی

لالیگا لیگ، رئیل بیٹس نے جیرونا کو شکست دیدی
April 14, 2018
لندن ( 92 نیوز ) لالیگا لیگ میں ایکشن سے بھر پور مقابلے جاری ہیں ، اہم میچ میں رئیل بیٹس نے جیرونا کو 0-1 سے شکست دے دی،فاتح ٹیم کی جانب سے واحد گول لورن مورین نے کیا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گولز پوسٹ پر خوب تابڑ توڑ حملے کیے، 36ویں منٹ میں رئیل بیٹس کے لورن مورین نے گول داغ کر ٹیم کو برتری  دلا دی۔ کھیل کےدوسرے ہاف میں جیرونانے میچ میں واپسی کی کوشش کی مگر ناکام رہی، دوسرے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی اور رئیل بیٹس نے ایک صفر سے میچ اپنے نام کیا۔