Friday, April 26, 2024

لالیگا لیگ ،  بارسلونا نے اٹلیٹیکو میڈرڈ کو شکست دیدی

لالیگا لیگ ،  بارسلونا نے اٹلیٹیکو میڈرڈ کو شکست دیدی
December 2, 2019
لندن ( 92 نیوز) لالیگا لیگ میں لیونل میسی نے اختتامی لمحات میں گول کر کے ٹیم کو کامیابی دلا دی ، اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے 86ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو اٹلیٹیکو میڈرڈ کیخلاف ایک صفر سے  جیت دلائی ، پریمیئر لیگ میں آرسنل اور نورویچ سٹی کے درمیان دو،دو گول سے میچ برابر رہا۔ لالیگا لیگ اور اٹالین فٹبال لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ، کانٹے کے مقابلوں نے ایونٹ کو مزید دلچسپ بنا دیا۔ لالیگا لیگ  میں بار سلونا کامقابلہ اٹلیٹیکو میڈرڈ سے ہوا ، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے  لیکن پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے کی تگ ودو میں دکھائی دیں ، میچ کے 86ویں منٹ میں اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے گول داغ کر ٹیم کو کامیابی دلا دی۔ انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل اور نورویچ سٹی  کے درمیان میچ  دو،دو گول سے برابر رہا۔