Sunday, September 8, 2024

لالیگا فٹبال لیگ ،ریال میڈرڈ نے ایس ڈی ہیوسکا کو شکست دیدی

لالیگا فٹبال لیگ ،ریال میڈرڈ نے ایس ڈی ہیوسکا کو شکست دیدی
December 10, 2018
لندن ( 92 نیوز) لالیگا فٹبال لیگ میں زبردست مقابلے جاری ہیں ، اہم میچ میں  ریال میڈرڈ نے ایس ڈی ہیوسکا کو ایک صفر سے شکست دی، میچ کا واحد گول ریال میڈرڈ کے کھلاڑی گیرتھ بیل نے اسکور کیا۔ ریال میڈرڈ نے میچ کا جارحانہ آغاز کیا اور گیرتھ بیل نے 8 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی ۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے مگر کسی کو کامیابی نہ ملی اور مقابلہ ایک صفر سے ریال میڈرڈ کے نام رہا۔ کوپا لیبرٹاڈورس  کے فائنل میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ریور پلیٹ نے بوکا جونیئرز کو تین ایک سے ہرا دیا، مقررہ وقت تک میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔  اضافی وقت میں ریور پلیٹ نے دو گول کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔