Friday, April 26, 2024

لالہ موسیٰ میں پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر کی قل خوانی ادا

لالہ موسیٰ میں پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر کی قل خوانی ادا
May 19, 2019
 لالہ موسیٰ (92 نیوز) لالہ موسیٰ میں پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر کی قل خوانی ادا ہو گئی۔ قل خوانی میں ملک بھر سے لوگوں کی شرکت ہوئی۔ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری، اعتزازاحسن ، لیاقت بلوچ اور جاوید ہاشمی بھی شریک ہوئے۔ گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں جاں بحق قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ سابق صدر زرداری ، بلاول بھٹو ، صمصام بخاری، عثمان ڈار، یوسف رضا گیلانی ، خورشید شاہ ، اعتزاز احسن، منظور وٹو و دیگر سیاسی رہنماوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ صدر پی پی پی پنجاب قمر زمان کائرہ کا جواں سال بیٹا روڈ حادثے میں جاں بحق ہو گیا تھا۔ قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ لالا موسیٰ میں روڈ حادثے میں جاں بحق ہوا۔ اسامہ اپنے دوست کے ہمراہ جارہا تھا کہ گاڑی بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی، اسامہ قمر گورنمنٹ کالج لاہور میں زیرتعلیم تھا۔ قمر زمان کائرہ کو بیٹے کے جاں بحق ہونے کی خبر نیوز کانفرنس کے دوران دی گئی، وہ فوری طور پر اسلام آباد سے لالہ موسیٰ چلے گئے تھے۔ وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،بلاول بھٹو،آصف زرداری، شہباز شریف، مریم نواز،،چودھری شجاعت،شیری رحمان، یوسف رضا گیلانی اور دیگر رہنماؤں نے قمر زمان کائرہ سے اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کے جواں سال بیٹے کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ۔