Friday, April 26, 2024

لال ٹماٹر  کی قیمتوں نے گاہکوں کے کان لال کردیئے

لال ٹماٹر  کی قیمتوں نے گاہکوں کے کان لال کردیئے
November 29, 2016

 لاہور(92نیوز)لال لال ٹماٹر وں کی قیمت سن کر گاہکوں کے کان بھی  لال ہونے لگے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹماٹروں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے جس سے گاہک تو سن کر ہی ہکے بکے رہ گئے ہیں ۔ لاہور میں تین دن کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں نوے روپے فی کلو اضافہ ہے ،قیمت بڑھ کر ایک سو پچاس روپے  کلو گرام تک جا پہنچی۔

ذرائع کےمطابق بھارت سے ٹماٹروں کی درآمد پر پابندی لگنے کے بعد مارکیٹ سے ٹماٹر غائب ہونا شروع ہوگیا اوربلوچستان سے ابھی تک ٹماٹر منڈی میں پہنچا نہیں جس کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمتوں کو پہیے لگ گئے ہیں ۔