Friday, April 26, 2024

لال حویلی کے باہر کریک ڈاﺅن شروع‘ عوامی مسلم لیگ کے کارکن گرفتار

لال حویلی کے باہر کریک ڈاﺅن شروع‘ عوامی مسلم لیگ کے کارکن گرفتار
October 28, 2016
اسلام آباد (92نیوز) لال حویلی کے باہر محاصرے پر بیٹھی پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے کارکنان کی گرفتاریاں شروع کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی لال حویلی میں جلسے کی تیاریوں سے سیاسی پارا آسمان کو چھونے لگا۔ جلسے کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں اور انتظامیہ نے بھی رنگ میں بھنگ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ جڑواں شہروں میں پکڑ دھڑ کا آغاز ہو گیا۔ عوامی مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے کئی کارکنوں کو گرفتار کر کے تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شیخ رشید کے بھتیجے کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔ کارکن گرفتار ہوئے تو شیخ رشید غصے سے لال پیلے ہو گئے اور للکارتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جو کرنا ہے کر لے جلسہ ہر صورت ہو گا۔ اس سے پہلے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ دفعہ 144 کے 144 ٹکڑے کر دیں گے۔ دو نومبر کو حالات خراب ہوئے تو طاہر القادری آئیں گے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ساری قوم دو نومبر کو سات دنوں کا راشن ساتھ لائے۔