Tuesday, April 23, 2024

’لال حویلی جلسہ ہر صورت ہو گا‘ پکڑ سکتے ہو تو پکڑ لو‘

’لال حویلی جلسہ ہر صورت ہو گا‘ پکڑ سکتے ہو تو پکڑ لو‘
October 28, 2016
راولپنڈی (92نیوز) لال حویلی کا دنگل شروع ہونے میں کچھ وقت باقی رہ گیا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہر صورت لال حویلی جانے کا اعلان کر دیا۔ ادھر پولیس نے بھی عمران خان کو روکنے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں کے کپتان عمران خان نے آج ہر صورت لال حویلی جلسے میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔ گرفتاریوں کی خبر سے پریشان ہونے کے بجائے شیخ رشید نے کہا ہے کہ گرفتاری سے سے ڈرنے والانہیں۔ لال حویلی جلسے سے آج تاریخی خطاب کروں گا۔ انہوں نے کہا ان کے ڈرائیور اور گارڈ کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ وہ لال حویلی کے اطراف میں ہی موجود ہیں۔ انہوں نے حکومت کو للکارتے ہوئے ٹویٹ کی ہے کہ پکڑسکتے ہو تو پکڑ لو۔ میں آ رہا ہوں۔ تیار رہیں۔ شیخ رشید کو پکڑنے کیلئے پولیس کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔