Saturday, April 20, 2024

لاطینی امریکہ کے ملک ہیٹی میں 5.9شدت کا زلزلہ ، 12افراد ہلاک،135زخمی

لاطینی امریکہ کے ملک ہیٹی میں 5.9شدت کا زلزلہ ، 12افراد ہلاک،135زخمی
October 7, 2018
ہیٹی ( 92 نیوز ) لاطینی امریکا کے ملک ہیٹی میں پانچ اعشاریہ نو شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، زوردار جھٹکوں سے عمارتیں لرز اٹھیں ، مختلف حادثات میں 12 افراد ہلاک اور 135 زخمی ہوگئے۔ ہیٹی کی شمال مغربی ساحلی پٹی پر خوفناک زلزلے نے تباہی مچا دی ، زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی  جس کا مرکز پورٹ ڈی پائیکس کے قریب 11.7 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ۔ زلزلے کے جھٹکے ملک کے تمام حصوں میں محسوس کیے گئے ، سب سے زیادہ تباہی دارالحکومت پورٹ او پرنس میں ہوئی، جہاں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں ۔ مختلف حادثات میں ایک سو تیس سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں ، صدر جونیل مویس کی جانب سے ٹوئٹر پر لوگوں سے پرسکون رہنے کی اپیل کی ہے۔ ہیٹی میں 2010میں 7 شدت کا زلزلہ آیا تھا ، جس میں تین لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بنے تھے ۔