Sunday, September 8, 2024

لاشیں اٹھااٹھاکرتھک گئے،سکیورٹی کے لیےفیصلہ کن اقدامات کاوقت آگیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

لاشیں اٹھااٹھاکرتھک گئے،سکیورٹی کے لیےفیصلہ کن اقدامات کاوقت آگیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
January 23, 2016
  صوابی (92نیوز)وزیراعلٰی خیبرپختونخوا پرویزخٹک کا کہنا ہے کہ لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں۔ ملک کی سیکیورٹی کےلئے فیصلہ کن اقدامات کا وقت آگیا ہے۔ وفاقی حکومت سرحدوں کی سیکیورٹی سخت کرے سرحدی اور داخلی راستے محفوظ ہوں گے تو شہری علاقے بھی محفوظ ہوں گے۔ تفصیلات کےمطابق صوابی میں کیپٹن کرنل شیرخان شہید خان کیڈٹ کالج میں سالانہ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلٰی پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ چارسدہ حملے سمیت دہشتگردی کی کارروائیوں میں جو بھی ملوث ہے اس سے دو ٹوک بات کی جائے ان کا کہنا تھا کہ ہم لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ سیکیورٹی کو بہتر بنانے کےلئے فیصلہ کن کارروائیاں کی جائیں وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین باعزت طور پر وطن واپس چلے جائیں۔ وفاق سے پہلے بھی سرحدوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا مطالبہ کیا تھا اب بھی کرتے ہیں سرحدی اور داخلی راستے محفوظ بنائے بغیر شہروں کو محفوظ نہیں بنایا جاسکتا۔