Thursday, May 9, 2024

لاس ویگاس میں خونریزی کا معاملہ ، گرل فرینڈ حملہ آور کے ارادوں سے بے خبر تھی

لاس ویگاس میں خونریزی کا معاملہ ، گرل فرینڈ حملہ آور کے ارادوں سے بے خبر تھی
October 5, 2017

واشنگٹن ڈی سی (92 نیوز) لاس ویگاس میں فائرنگ کر کے انسٹھ افراد کو ہلاک کرنے والے شخص سٹیفن پیڈروک کی دوست پولیس کے سامنے پیش ہوگئی ۔

باسٹھ سالہ میری لو ڈینلی نے پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں کہا کہ واقعے سے قبل اسے سٹیفن نے فلپائن بھجوا دیا تھا ۔ میری کے مطابق وہ سٹیفن کے ارادوں سے مکمل طور پر بے خبر تھی کیونکہ اس نےکبھی اس سے ایسا کوئی ذکر نہیں کیا ۔

میری کے وکیل کے مطابق قتل عام کے وقت میری فلپائن میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ موجود تھی ۔ واقعے کے بعد  پولیس نے میری کو مفرور قرار دیدیا تھا جو گزشتہ روز واپس امریکہ پہنچی اور اس نے پولیس کے سامنے بیان ریکارڈ کرایا ۔

امریکی تاریخ کے اس بدترین حملے نے امریکہ میں اسلحے کے کنٹرول کی بحث ایک بار پھر چھیڑ دی ہے تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ابھی اس بارے میں بات کرنے کا وقت نہیں ہے۔

 اس سے قبل انھوں نے پیڈک کو 'بیمار اور ذہنی مریض' قرار دیا تھا۔ تاہم امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پیڈک کی ذہنی بیماری کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ نہ ہی پولیس کو پیڈک کے کسی مقامی یا بین الاقوامی دہشت گرد گروہ سے روابط کا پتہ چل سکا ہے۔

اس سے قبل پیڈک کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا۔