Friday, April 26, 2024

لاس ویگاس میں خود کار گاڑیوں کا شو

لاس ویگاس میں خود کار گاڑیوں کا شو
January 16, 2018

لاس ویگاس (92 نیوز) امریکی ریاست لاس ویگاس میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والی کاروں کا شو منعقد کیا گیا۔
جدید اور نت نئے ڈیزائنز کی کاریں شو کی زینت بنیں۔
چمچماتی نت نئی جدید گاڑیاں شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
سائنس اور ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں۔
ٹیکنالوجی کی ترقی کی اس دوڑ میں بغیر ڈرائیور گاڑیوں کی پروڈکشن اور انکے استعمال میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
امریکی ریاست لاس ویگاس میں بھی ایسی ہی خود کار گاڑیوں کا عالمی شو منعقد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے موٹرکمپنیوں نے شرکت کی۔
شومیں پندرہ سیٹوں پرمشتمل ڈرائیور لیس کار شرکا کی خوب توجہ کا مرکز رہی تو موٹر کمپنی نے اپنا نیا مڈسائز ڈرائیور لیس پک اپ ٹرک بھی نمائش کیلئے پیش کیا۔
آٹو شو میں کمپنیوں نے اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کے ساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کیا ۔