Saturday, April 20, 2024

لاس ویگاس میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا حامل دنیا کا سب سے بڑا میلہ سج گیا

لاس ویگاس میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا حامل دنیا کا سب سے بڑا میلہ سج گیا
January 7, 2017

لاس ویگاس (ویب ڈیسک) امریکی شہر لاس ویگاس میں الیکٹرانک کنزیومر شو جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل مصنوعات سے سج گیا۔ جدید ترین ٹیلی ویژن صارفین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ چینی مصنوعات کے اسٹالز پر رش لگا رہا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر لاس ویگاس میں دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرانک کنزیومر شو اپنے عروج پر ہے۔

اس شو میں بے شمارمصنوعات پیش کی گئی ہیں مگر جدید ترین ٹیکنالوجی اور حقیقت کے قریب ترین تصاویر دکھانے والے ٹیلی ویژن خصوصی توجہ حاصل کئے ہوئے ہیں۔ الٹرا ہائی ڈیفی نیشن کے حامل اس ایل ای ڈیز کی قیمت میں بھی اب خاطر خواہ کمی کی گئی ہے۔

فورکے ٹیکنالوجی کے حامل ٹیلی ویژن اس شو میں صارفین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ رواں برس کوریائی کمپنی ایل جی نے سات نئے فورکے ماڈلز پیش کئے ہیں۔ یہ کمپنی اس شو میں ایٹ کے ٹیکنالوجی کا حامل ٹیلی ویژن سیٹ بھی متعارف کرا رہی ہے۔

منتظمین کا کہنا کہ نو جنوری تک جاری رہنے والے اس شوکو دیکھنے کے لئے ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد آئیں گے۔ سی ای ایس کو کنزیومر الیکٹرانک میں نئے رجحانات اورنئی ایجادات کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا میلہ قرار دیا جاتا ہے۔ اس شو کی داخلہ فیس دو سو امریکی ڈالر ہے۔