Tuesday, April 23, 2024

لاس اینجلس کے پوش علاقے گرنینڈا ہلز کی جھاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، دو سو فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف

لاس اینجلس کے پوش علاقے گرنینڈا ہلز کی جھاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، دو سو فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف
April 28, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) امریکی ریاست لاس اینجلس کے علاقے گرینیڈا ہلز کی جھاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ فائر فائٹرز ہیلی کاپٹرز کی مدد سے آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس کے پوش علاقے گرینیڈا ہلز کی جھاڑیوں میں آگ دن گیارہ بجے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے پندرہ ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیل گئی جسے دو سو سے زائد فائر فائٹرز بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ ہیلی کاپٹر بھی آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہیں۔ ابتدائی طور پر کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم دو سو کے قریب فائر فائٹرز ہیلی کاپٹرز کی مدد سے آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث دس کے قریب گھروں کو نقصان کا اندیشہ تھا جنہیں خالی کرا لیا گیا ہے۔