Saturday, April 20, 2024

لاس اینجلس کی سڑکوں پر فلمی مناظر ‏

لاس اینجلس کی سڑکوں پر فلمی مناظر ‏
May 11, 2019
لاس اینجلس ( 92 نیوز) لاس اینجلس کی سڑکوں پر فلمی مناظر دیکھنے کو ملے جب  کارسوار نےتعاقب کے دوران پولیس پرفائرنگ کردی۔ امریکی شہر لاس اینجلس  کی سڑکوں پر فلمی مناظر گاڑی میں سوار ملزم نے تعاقب کے دوران پولیس پر فائرنگ کردی،چور سپاہی کا کھیل  جاری رہنے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ہالی ووڈ کی ایکشن فلم کی شوٹنگ  کی بجائے بلکہ حقیقت میں لاس اینجلس کی سڑکوں پر مجرم کے فرار ہونے کی کوشش ہے،ملزم کسی ایکشن فلم کےکردار کی طرح چلتی گاڑی سے پولیس پر فائرنگ کرتا  دکھائی دے رہا ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ سیاہ گاڑی میں سوار ملزم پولیس پر فائرنگ کررہا ہے ، جب کہ اس کی ساتھی خاتون گاڑی چلا رہی ہے،اس دوران گاڑی مصروف شاہراہ پر ٹریفک میں پھنس گئی،،لیکن ملزم کی فائرنگ نہ رکی۔ پولیس نے کافی دیر تک چور سپاہی کا کھیل جاری رہنے کے بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا،مقامی میڈیا نے بھی پولیس کی کارروائی کو براہ راست دکھایا،دوسری طرف پولیس کےمطابق ملزم قتل کیس میں مطلوب تھا۔