Friday, April 26, 2024

لاس اینجلس کی جیل میں ہنگامہ آرائی، چھریاں لگنے سے متعدد قیدی زخمی

لاس اینجلس کی جیل میں ہنگامہ آرائی، چھریاں لگنے سے متعدد قیدی زخمی
June 4, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) امریکا کی ایک جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران چھریاں چل گئیں جس سے متعدد قیدی زخمی ہو گئے۔ لاس اینجلس کی ایک جیل میں قیدیوں کے درمیان دس منٹ تک ہنگامہ آرائی جاری رہی جس میں متعدد قیدی زخمی ہوئے جبکہ ایک قیدی تو لہولہان ہو گیا جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے حالات پر کنٹرول پانے کیلئے قیدیوں کو واپس قیدخانوں میں بند کر دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی متعدد گاڑیاں اور ایمبولینسز جیل کے باہر جمع ہو گئیں۔ اس موقع پر پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے میں شدید زخمی ہونے والے قیدی کی حالت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔