Friday, March 29, 2024

لاس اینجلس کی جھاڑیوں میں آگ،200گھرخالی کرالئے گئے

لاس اینجلس کی جھاڑیوں میں آگ،200گھرخالی کرالئے گئے
April 19, 2015
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)امریکی شہر لاس اینجلس کی جھاڑیوں میں لگنے والی آگ نے شدت اختیار کرلی،امدادی اداروں نے دوسو کے قریب گھروں کو خالی کرالیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہائی وے فائر نامی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرتے ہوئے چینو ہلز پر مشتمل ایک سو پچھتر ایکڑ کے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا ہے ،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ ریسکیو کی ٹیمیں  آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔