Friday, April 19, 2024

لاس اینجلس : ڈیلٹا ایئرلائن کے طیارے میں بم کی اطلاع

لاس اینجلس : ڈیلٹا ایئرلائن کے طیارے میں بم کی اطلاع
May 25, 2016
لاس اینجلس(ویب ڈٰیسک)امریکا میں ڈیلٹا ایئر لائن کے طیارےمیں بم  کی اطلاع پر لاس اینجلس انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر اتارکر تلاشی لی گئی۔ تفصیلات کےمطابق  ڈیلٹا ایئر لائن کی پروازدو سو ستائیس ہیوسٹن سے اٹلانٹا کے لئے روانہ ہوئی تھی لیکن بم کی اطلاع پر لاس اینجلس ایئر پورٹ پر اتارنا پڑی۔ لاس اینجلس پولیس کے بم ڈسپوزل اسکواد کے عملے نے مسافروں کو اتار کر طیارے کی تلاشی لی اور جہاز سے کوئی دھماکہ خیز مواد یا بم نہ ملنے پر اسے دوبارہ روانہ کر دیا گیا  اس دوران مسافروں کی تلاشی بھی لی گئی  اور  دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کی اطلاع غلط ہونے کا یقین کر کے تاخیر سے اٹلانٹا روانہ کر دیا ،،ڈیلٹا امریکا کی دوسری بڑی فضائی کمپنی ہے  حکام نے یہ نہیں بتایا کہ جہاز پر کتنے افراد سفر کر رہے تھے۔