Saturday, May 18, 2024

لاس اینجلس میں ہالی وڈ کی نئی فلم جسٹس لیگ کا رنگا رنگ پریمیئر

لاس اینجلس میں ہالی وڈ کی نئی فلم جسٹس لیگ کا رنگا رنگ پریمیئر
November 14, 2017

لاس اینجلس (92 نیوز) ہالی ووڈ کی نئی فلم جسٹس لیگ کے رنگا رنگ پریمیئر میں فلم کی مکمل کاسٹ شریک ہوئی اور خوب جلوے بکھیرے سپر ہیروز پر مشتمل یہ فلم سترہ نومبرکوامریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

سپر ہیروز کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم جسٹس لیگ کے رنگا رنگ پریمیئرنے امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کی رونق بڑھا دی۔

رنگا رنگ تقریب میں فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار بین ایفلیک اورگیل گیڈٹ سمیت دیگر کاسٹ نے جلوے بکھیرے جبکہ مداحوں کی بھی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

زیک سنائیڈر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں سپر ہیروز ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کے ذریعے دنیا سے دشمنوں کا خاتمہ کرتے دکھائی دینگے۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں بین ایفلیک،ہینری کیول،گیل گیڈٹ،ایزرا ملر ،جیسن موموا اور ایمی ایڈمز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

چارلس روون اور ڈیبورا سنائیڈر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز کے بینر تلے سترہ نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔