Friday, March 29, 2024

لاس اینجلس میں ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ، طبی ماہرین

لاس اینجلس میں ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ، طبی ماہرین
August 3, 2021 ویب ڈیسک

لاس اینجلس (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے لاس اینجلس میں ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق یہ وائرس مریضوں کو مزید بیمار کر رہا ہے۔ یہ وائرس زیادہ تر ان لوگوں کو متاثر کر رہا ہے جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔

امریکی محکمہ وبائی امراض کے مطابق ڈیلٹا وائرس کے باعث لوگ پہلے سے زیادہ تعداد میں اسپتالوں میں پہنچے۔