Friday, April 19, 2024

لاس اینجلس میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فا م شخص  کی ہلاکت کیخلاف مظاہرہ

لاس اینجلس میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فا م شخص  کی ہلاکت کیخلاف مظاہرہ
March 4, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) لاس اینجلس میں سینکڑوں افراد نے پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ایک سیاہ فام  شخص کی ہلاکت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین نے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق وہ اسے ایک ڈکیتی کے شبہ میں گرفتار کرنا چاہتی تھی۔ گرفتاری کے وقت ہاتھا پائی کے دوران اس نے  پولیس اہلکار کا پستول پکڑ لیا تو اہلکاروں نے اسے گولی مار دی۔ اس واقعے کی سوشل میڈیا پر فوٹیج چلنے کے بعد مقامی افراد پولیس گردی پر سخت مشتعل ہیں۔ مظاہرین نے ہلاکت کے مقام سے لاس اینجلس پولیس ہیڈ کوارٹر تک ریلی نکالی جس میں بے گھر افراد، سول سوسائٹی کے ارکان اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کے ارکان نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پولیس گردی کیخلاف نعرے درج تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے۔