Friday, April 26, 2024

لاس اینجلس میں پائلٹ کا دوران پرواز تیل کا ہنگامی اخراج 

لاس اینجلس میں پائلٹ کا دوران پرواز تیل کا ہنگامی اخراج 
January 15, 2020
لاس اینجلس( 92 نیوز) امریکی ریاست لاس اینجلس  کی فضا میں نجی ایئر لائن کے طیارے کو پرواز میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جس پر پائلٹ نے تیل کا ہنگامی اخراج کر دیا، جو نیچے موجود پرائمری اسکولوں پر آگرا، بچوں سمیت 60 افراد متاثر ہوئے ۔ نجی ایئر لائن کا بوئنگ 777 طیارہ لاس اینجلس سے شنگھائی جا رہا تھا جب یہ صورتحال پیش آئی، طیارے سے تیل کا ہنگامی اخراج کیا گیا جونیچے موجود 5 پرائمری اسکولوں پر آ گرا۔ تیل گرنے سے کم از کم 24 بچوں سمیت 60 افراد کی حالت غیر ہو گئی،جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعے کے بعد متاثرہ عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا جبکہ خوش قسمتی سے طیارہ بحفاظت اپنی منزل شنگھائی پہنچ چکا ہے۔