Friday, May 17, 2024

لاس اینجلس میں سڑک پار کرتا ایک شخص گاڑی کی ٹکرسے بال بال بچا

لاس اینجلس میں سڑک پار کرتا ایک شخص گاڑی کی ٹکرسے بال بال بچا
February 5, 2019
 کیلیفورنیا (92 نیوز) کیلیفورنیا کےشہرلاس اینجلس میں فلمی مناظر اس وقت دیکھنے میں آئے جب سڑک پارکرتے ہوئےایک شخص نےخود کوگاڑی کی ٹکرسے بچایا۔ تصویر میں نظرآنیوالا یہ شخص اپنے ہی دھیان میں سڑک پار کر رہا تھا کہ اچانک ایک تیز رفتار کار سے سامنا ہو گیا جس کے بعد اس نے حاضر دماغی کا بہترین ثبوت دیتے ہوئے گاڑی کے اوپر قلا بازی لگائی اور خوفناک حادثے سے اپنی جان بچائی۔ ادھر دنیا کی دوسری بڑی فن وہیل مچھلی اسپین کےساحل پر آگئی جس کے بعد حکام نے سمندر کو آلودگی سے بچانے کیلئے مردہ وہیل کو کرین اور ہیوی  ٹرک کی مدد سے ساحل سے دور منتقل کر دیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ ساحل پر آنیوالی یہ 30 ٹن وزنی وہیل بیمارتھی۔ مردہ وہیل کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بھی بڑی تعداد موقع پر موجود رہی اور تمام مناظر کیمروں میں محفوظ کرتی رہی۔