Monday, September 16, 2024

لاس اینجلس میں ”سٹریٹ آﺅٹا کومپٹن“ کا پریمیئر

لاس اینجلس میں ”سٹریٹ آﺅٹا کومپٹن“ کا پریمیئر
August 12, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) فلم ”سٹریٹ آوٹا کومپٹن“ کا پریمئر لاس اینجلس میں ہوا جس میں نگاز وٹ ایٹی چیوڈ نامی گلوکار گروپ کے بانیوں آئس کیوب اور ڈاکٹر ڈرے بھی شریک ہوئے۔ فلم کے پریمئر کیلئے سیاہ کارپٹ بچھایا گیا تھا۔ فلم نگاز وٹ ایٹی چیوڈ کی تشکیل کی کہانی ہے۔ فلم کے پروڈیوسر آئس کیوب اور ڈاکٹر ڈرے ہی ہیں۔ ان کے ساتھ لوک فنکار گروپ کے نوجوان سٹار بھی موجود تھے۔ انیس سو اسی کی دہائی میں بنائے گئے گروپ کے ارکان منشیات، جرائم اور پولیس مظالم کیخلاف گانے تشکیل دیتے تھے۔ آئس کیوب کا کردار ان کے بیٹے اوشیا جیکسن جونیئر نے ادا کیا ہے۔ آئس کیوب نے کہا فلم بہت اچھی ہے اوران کی ساری محنت اسی کیلئے تھی۔ وہ فلم، دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ اوشیا جونئر نے کہا ڈاکٹر ڈرے نے اس فلم کی صورت میں انہیں تحفہ دیا ہے وہ آج جو کچھ بھی ہیں انہی کی بدولت ہیں۔ انکل کیوب اور انکل ڈرے ایک خاندان ہیں۔ فلم میں ڈاکٹر ڈرے کا کردار کوری ہاکنز نے ادا کیا۔ ہٹائریز، سنوپ ڈاگ، اور ایکٹر وسلے سنائپس بھی پریمئر میں شریک ہوئے۔ فلم چودہ اگست کو ریلیز ہوگی۔ فلم کی کاسٹ میں پال گیماتی ، کورے ہاکنز ، الڈیس ہوج سنوپ ڈاگ شامل ہیں۔