Thursday, March 28, 2024

لاس اینجلس میں اینی میٹڈ مووی فروزن ٹو کا رنگارنگ پریمیئر

لاس اینجلس میں اینی میٹڈ مووی فروزن ٹو کا رنگارنگ پریمیئر
November 8, 2019
لاس اینجلس (92 نیوز) لاس اینجلس میں اینی میٹڈ مووی فروزن کے سیکوئل فروزن ٹو کا رنگارنگ پریمیئر منعقد ہوا۔جس میں فلمی ستاروں نے خوب جلوے بکھیرے۔ ڈزنی کی بلاک بسٹر فلم فروزن 2013 میں ریلیز ہوئی تھی، برفانی شہزادی کی کہانی نے ہر طرف دھوم مچا دی تھی۔ فروزن ٹو میں دونوں برفانی شہزادیاں ایلسا اور اینا نئے روپ میں نظر آئیں گی، فلم میں ایلسااس راز کو تلاش کرتی نظر آئے گی کہ اسکے پاس  جادوئی طاقت کیسے آئی۔ سیکوئل میں بھی  کرسٹوف،اولف دی سنو مین اور سوین کے کردار شائقین کو محظوظ کرتے نظر آئیں گے۔ فلم پاکستان سمیت دنیا بھر میں 22 نومبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔