Saturday, April 20, 2024

لاس اینجلس میں 70ویں پرائم ٹائم ایمی ایوارڈ شو کاانعقاد

لاس اینجلس میں 70ویں پرائم ٹائم ایمی ایوارڈ شو کاانعقاد
September 18, 2018
لاس اینجلس ( 92 نیوز) امریکی شہر لاس اینجلس ایک بار پھر ستاروں کی محفل سے جگمگا اٹھا،70 ویں ایمی ایوارڈز میں بہترین ڈرامہ گیم آف تھرونز قرار پایا۔ لاس اینجلس کے مائیکرو سوفٹ تھیٹر میں سترویں پرائم ٹائم ایمی ایوارڈ کا رنگارنگ شو ہوا ، فلمی ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے ۔ تقریب میں میزبان کولن جوسٹ اور مائیکل چی نے جہاں اپنے مزاحیہ جملوں سے رنگ جمایا وہیں بیسٹ ڈائریکٹر کا ایوارڈ جیتنے والے گلین ویس نے سٹیج پر ہی اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کرکے ماحول کو مزید خوشگوار بنادیا ۔ بادشاہت کی جنگ پر مبنی سیریز گیم آف تھرونز بہترین ڈرامہ قرار پایا ، اسی ڈرامے کیلئے بہترین معاون اداکار کا اعزاز پیٹر ڈنکلیج نے اپنے نام کیا جو ٹیرین لینسٹر کے روپ میں نظر آتے تھے ۔ بہترین اداکار کا ایوارڈ ڈرامہ دی امیرکنز کے میتھیو دیز کو دیا گیا جبکہ دی کراؤن میں ملکہ الزبتھ کا کردار ادا کرنیوالی کلیئر فوئے بہترین اداکارہ قرار پائیں۔ مزاحیہ ڈرامے کی کیٹگری کا ایوارڈ دی مارویَلس مسز مےزل  نے اپنے نام کیا۔