Monday, September 16, 2024

لاس اینجلس : فیشن آئیکون ایورڈز میلہ ، ستارے نے جلوے بکھیردیئے

لاس اینجلس : فیشن آئیکون ایورڈز میلہ ، ستارے نے جلوے بکھیردیئے
April 4, 2017
لاس اینجلس (ویب ڈٰیسک )امریکی شہر لاس اینجلس میں سجا فیشن آئیکون ایوارڈز میلہ ،کم کردشین ،،گیگی حدید ،نک جونز،نکی مناج ،پیرس جیکسن  جیسے ستاروں نے شو کو چار چاند لگادیے۔ تفصیلات کےمطابق لاس اینجلس  میں تیسرے سالانہ فیشن آئیکون ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر ستاروں کی کہکشاں اتر آئی گلوکار نک جونز نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیئےایوارڈ شو میں ریائلٹی سٹار کم کردشین سب کی توجہ کا مرکز بنی رہیں ، اپنے عجیب و غریب حلیے کی وجہ سے پہچانی جانے والی کم کردشین اس شو میں انتہائی سلجھی ہوئی خاتون  کے طور پر نظر آئیں۔ پاپ گلوکارہ نکی مناج کو فیشن ریبل کا ایوارڈ دیا گیا ، گلوکارہ گیگی حدید کو بیسٹ ڈیزائن ڈیبیو ، یولینا حدید کو بیسٹ مدر،پریسلے گریبر کو ایمرجنگ ماڈل ، پاپ آئیکون مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن کو ابھرتی ہوئی ماڈل کے ایوارڈ سے نواز گیا ۔