Friday, May 17, 2024

لاس اینجلس: سکول بورڈ ممبران کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد دہشت گردی کا خطرہ، تمام اسکول بند

لاس اینجلس: سکول بورڈ ممبران کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد دہشت گردی کا خطرہ، تمام اسکول بند
December 16, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) لاس اینجلس کے تمام سکول دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر بند رکھے گئے۔ سکول بورڈ ممبران کو دھمکی آمیز ای میلز ملنے کے بعد طلبا کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ لاس اینجلس اسکول کے پرنسپل کے مطابق شہر کے سکولوں کے بعض بورڈ ممبران کو ای میلز موصول ہوئی تھیں جن میں اسکولوں کو بارود سے تباہ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ لاس اینجلس پولیس نے سکول بند کرا کے برودی مواد یا گردونواح میں دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سکولوں کی تلاشی لے کر انہیں کلیئر قرار دیدیا تاہم تلاشی سے پہلے والدین کو اطلاع کر دی گئی تھی کہ بچوں کو سکول نہ بھیجا جائے۔ لاس اینجلس پولیس کے سربراہ چارلی بیک کا کہنا ہے ان سے ای میلز پر رات گئے رابطہ کیا گیا اور انہوں نے ایف بی آئی کے مشورے سے تلاشی لینے کا فیصلہ کیا اس اقدام سے چھے لاکھ تینتالیس ہزار بچے سکول نہ جا سکے۔ ایسی ہی دھمکی نیویارک کے سکولوں کو بھی ملی تھی لیکن ایسا کوئی خطرہ نہ تھا۔ نیویارک کے کمشنر کا کہنا ہے کہ ای میل پڑھنے کے ساتھ ہی انہیں اندازہ ہو گیا تھا کہ یہ دہشت گردوں کی طرف سے نہیں بھیجی گئی کیونکہ اس میں اللہ کا لفظ بڑے اے سے نہیں لکھا گیا تھا تاہم لاس اینجلس میں لاکھوں بچوں کے والدین کو پریشانی کا سامنا رہا۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ دھمکی آمیز ای میل بھیجنے والا ٹی وی شو ہوم لینڈ کا مداح ہو سکتا ہے جس نے لطف لینے کیلئے ای میل بھیجی۔