Friday, April 26, 2024

لاس اینجلس: ایک اور سیاہ فام پولیس گردی کا شکا ر

لاس اینجلس: ایک اور سیاہ فام پولیس گردی کا شکا ر
December 13, 2015
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)امریکا میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ ،ویڈیو منظر عام پر آگئی،،لاس اینجلس میں پولیس نے سیاہ فام امریکی پر فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا۔ تفصیلات کےمطابق امریکا میں نسلی تعصب کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہورہاہے،آئے روز مظلوم شہری امریکی پولیس کی گولی کا نشانہ بنتے ہیں،امریکی ریاست لاس اینجلس میں پولیس نے راہگیر پر فائرنگ کر کے اسے ہلاک کردیا،جب علاقے کے لوگوں نے پولیس کے خلاف آواز بلند کی تو پولیس نے روایتی جملہ کہ ڈالا کہ مشتبہ شخص کے پاس پستول تھی اور اس نے پولیس پر فائر کیا،مگر اسے پولیس کی بوکھلاہٹ کہہ لیں یا  چالاکی پولیس کا کوئی اہلکار زخمی تک نہیں ہوا۔