Monday, September 16, 2024

لاس اینجلس ، آرنلڈ شوارزینگر کے دل کا والو تبدیل کیا گیا، حالت بہتر

لاس اینجلس ، آرنلڈ شوارزینگر کے دل کا والو تبدیل کیا گیا، حالت بہتر
March 31, 2018

 لاس اینجلس (92 نیوز) ستر سالہ آرنلڈ شوارزنیگر کو دل میں تکلیف ہونے کے باعث لاس اینجلس کے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

 امریکی میڈیا کے مطابق آرنلڈ کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی جس میں اُن کا ایک والو تبدیل کیا گیا ۔ اب اُن کی حالت پہلے سے بہتر ہے ۔

 اس سے قبل انیس سو ستانوے میں بھی آرنلڈ نے دل کا اپریشن کرایا تھا ۔

 آرنلڈ کا شمار دنیا کے کامیاب ترین ستاروں میں ہوتا ہے ۔ اُن کی مشہور فلموں میں ٹرمینیٹر،کمانڈو،رننگ مین اور دیگر شامل ہیں ۔