Monday, September 16, 2024

لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کے باوجود پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کل سے طیارے نہ اڑانے کا اعلان

لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کے باوجود پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کل سے طیارے نہ اڑانے کا اعلان
February 1, 2016
کراچی(92نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سے پی آئی اے میں 6 ماہ کے لئے لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کے باوجود جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ کل سے طیارے نہیں اڑیں گےحکومت مذاکرات کی میز پر آئے لازمی سروس ایکٹ جیسے حکم نامے تحریک کا راستہ نہیں روک  سکتے ۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت  نےپی آئی اے کیلئے چھ ماہ تک لازمی سروس ایکٹ نافذ کیا تو جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بھی فیصلہ سنادیا کہ طیارے نہیں اڑیں گے حکم ناموں سے احتجاج نہیں رکے گا سرکار کو تحریک ختم کرنی ہے  مذاکرات کی میز پر آئے۔ چیئر مین جوائنٹ ایکشن کمیٹی سہیل بلوچ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو اعلان کیا اس پر قائم ہیں  نجکاری کے خلاف ملک بھر میں دفاتر کی تالا بندی جاری رہے گی صبح سات بجے فضائی آپریشن بند کر دیا جائیگا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ منگل کو صبح دس بجے 10 بجے تمام ملازمین بمعہ اہل خانہ کے ساتھ پی آئی اے ہیڈ آفس کے سامنے سے ریلی کی شکل میں جناح ٹرمینل جا کر احتجاج کریں گے ڈنڈے لاٹھیاں کھانے اور گرفتاریوں کیلئے تیار ہیں ۔ دوسری جانب جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے پیش نظر پی آئی اے کے دفاتر کے سامنے رینجرز اہلکار تعینات ہیں۔