Monday, September 16, 2024

لازمی سروس ایکٹ  : عمران خان حامی شاہ محمود قریشی مخالف

لازمی سروس ایکٹ  : عمران خان حامی شاہ محمود قریشی مخالف
February 9, 2016
پشاور(92نیوز)خیبر پختونخوا میں لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کے بعد پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑگئی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق  خیبر پختونخوا میں حکومت کی طر ف سے محکمہ صحت میں لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کے بعد پی ٹی آئی میں بغاوت کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے ایکٹ کی مخالفت کر دی ہے جبکہ عمران خان اس ایکٹ کے حامی بن گئے ہیں ۔ عمران خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  ن لیگ پی آئی اے اور ڈاکٹرز کے لازمی سروس ایکٹ کوغلط رنگ دے رہی ہے پی آئی اے اورڈاکٹروں کیلئے لازمی سروس ایکٹ کا کوئی تقابل نہیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ  کے پی کے  حکومت نےایکٹ پاس کرنے کیلئے 2 سال تک سب سے مشاورت کی تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لےکر بل اسمبلی سے پاس کرایا گیا۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے شاہ محمود قریشی کو لازمی سروسزایکٹ سے لاعلم قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی خیبرپختونخوا کے لازمی سروس ایکٹ سے لا علم ہیں ایکٹ کے  نفاذ پر صوبائی حکومت کوعمران خان کی حمایت حاصل ہےجبکہ شاہ محمود قریشی کا بیان اُن کی ذاتی رائے ہے