Sunday, September 8, 2024

لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ پر پاکستان نے جیت کا جشن منایا ذرا ہٹ کے

لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ پر پاکستان نے جیت کا جشن منایا ذرا ہٹ کے
July 17, 2016
لندن(سپورٹس ڈیسک)لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ پر پاکستان نے جیت کا جشن منایا ذرا ہٹ کے ۔ تفصیلات کےمطابق شاہینوں کو فوجی ٹریننگ راس آ گئی ، جیت ملی تو سب نے فوجی طرز پرٹرینرکو  سلوٹ کیا ، یونس خان پی ٹی ماسٹر بنے اور سب کو مصباح اسٹائل میں پریڈ کرائی ۔ پہلی اننگز میں سنچری کی تکمیل پر مصباح الحق نے پش اَپس نکال کر سلیوٹ کیا تھا ، جسے شائقین کرکٹ میں بہت پسند کیا جا رہا ہے ، ٹیم جیتی تو پوری ٹیم نے مصباح اسٹائل اپنا لیا اور خوب جشن منایا۔