Sunday, September 8, 2024

لارڈز ٹیسٹ کی جیت کی خوشی میں شہریارخان کا کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ

لارڈز ٹیسٹ کی جیت کی خوشی میں شہریارخان کا کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ
July 19, 2016
لندن(92نیوز)لارڈز ٹیسٹ میں جیت پرقومی ٹیم کا جشن جاری ہے، پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان نےقومی ٹیم کے اعزاز میں لندن میں عشائیہ دیا، جس میں کھلاڑیوں کے ساتھ ان کی فیمیلیز نے بھی شرکت کی۔ تفصیلات کےمطابق قومی ٹیم نے لارڈز ٹیسٹ میں 20 سال بعد تاریخی فتح سمیٹی تو جیت کی خوشی میں شہر یار خان نے قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا، قومی ٹیم کو دیئے گئے عشائیہ میں کھلاڑیوں کی بیگمات اور بچوں نے بھی شرکت کی ۔ چیئرمین پی سی بی نے عشائیہ میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے لارڈز میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جیت کا تسلسل بر قرار رکھا جائے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز بھی جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،،ضرورت صرف اپنا عزم بلند رکھنے کی ہے اور مجھے امید ہے کہ قومی ٹیم آ ئندہ میچز میں بھی اپنا حوصلہ اور کارکردگی کا تسلسل بر قرار رکھے گی۔