Sunday, September 8, 2024

لارڈز ٹیسٹ : پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 339 رنز پر آؤٹ

لارڈز ٹیسٹ : پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 339 رنز پر آؤٹ
July 15, 2016
لندن(سپورٹس ڈیسک)لارڈز ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو انتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی کپتان مصباح الحق نے ایک سو چودہ رنز کی اننگز کھیلی کرس ووکس نے چھ کھلاڑیوں  کو  آؤٹ کیا۔ تفصیلات کےمطابق لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز کا پہلا سیشن انگلینڈ کے نام رہا قومی ٹیم  کے بلے باز پہلے دن کے اسکور میں  صرف  ستاون رنز کا اضافہ  کر  سکے۔ مصباح الحق اور سرفراز احمد نے کھیل کا آغاز کیا سرفراز نے آتے ہی انگلش باؤلرز کو چار چوکے جڑے لیکن بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔ سرفراز پچیس رنز بنا کر  کرس ووکس کا شکار بن گئے۔ کرس ووکس  نے سرفراز کے  بعد اگلی ہی گیند پر  وہاب ریاض کو  چلتا کیا۔ تین سو سولہ  کے مجموعی اسکور پر مصباح کی ہمت بھی جواب دے گئی  انہوں نے ایک سو چودہ رنز اسکور کیے۔ محمد عامر نے پابندی کے بعد چوکے کے ساتھ ٹیسٹ میچ میں واپسی کی۔ انہوں نے  تین چوکوں کی مدد سے بارہ رنز بنا ئے تین سو انتالیس رنز پر محمد عامر  انگلش باؤلرز کا آخری شکار بنے۔