Sunday, September 8, 2024

لارڈز ٹیسٹ سے ایک روز قبل ہی قومی ٹیم کا اعلان

لارڈز ٹیسٹ سے ایک روز قبل ہی قومی ٹیم کا اعلان
July 13, 2016
لندن(92نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑی تبدیلی نہیں آ ئی لیکن ہیڈ کوچ مکی آرتھرنے ٹیسٹ میچ سے ایک دن پہلے بارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا کپتان  مصباح الحق کو  محمد عامر ، وہاب ریاض ، راحت علی اور یاسر شاہ پر مشتمل باؤلنگ اٹیک دستیاب ہو گا ۔ تفصیلات کےمطابق ہیڈ کو چ مکی آرتھرنے کوچز سے طویل مشاورت کے بعد بارہ رکنی ٹیم میں مصباح الحق کی قیادت میں محمد حفیظ اور شان مسعود کو بطور اوپنر شامل کیا گیاہے ، یونس خان ، اظہر علی، اسد شفیق مڈل آرڈربلے باز ہونگے ۔ وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری سرفراز احمد کو سونپی گئی  ہے ، وہاب ریاض ، محمد عامر، را حت علی فاسٹ باؤلرزجبکہ یاسر شاہ بطور سپنر ٹیم میں شامل ہیں  ممکنہ طور پر عمران خان بارہویں کھلاڑی ہونگے۔