Sunday, September 8, 2024

لارڈز ٹیسٹ: دوسری اننگز میں پاکستان کی برتری 281 رنز ہو گئی‘ دو وکٹیں باقی

لارڈز ٹیسٹ: دوسری اننگز میں پاکستان کی برتری 281 رنز ہو گئی‘ دو وکٹیں باقی
July 16, 2016
لندن (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنا لیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو انگلینڈ پر مجموعی طور پر 281 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔ تیسرے روز کھیل کے اختتام پر جب سٹمپس گرائی گئیں تو یاسر شاہ 30 رنز اور محمد عامر صفر پر کھیل رہے تھے۔ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں سرفراز احمد 45، اسد شفیق 49، یونس خان 29، مصباح الحق صفر‘ اظہر علی 23، محمد حفیظ صفر اور شان مسعود 24 رنز بناسکے۔ قبل ازیں آج جب میچ کا آغاز ہوا تو پاکستان نے ابتدائی 37 منٹ کے کھیل میں انگلینڈ کی بقیہ تین وکٹیں حاصل کیں اور 67 رنز کی برتری حاصل کی۔ انگلینڈ کی جانب سے ووکس پانچ وکٹیں حاصل کر کے کامیاب باﺅلر رہے۔ معین علی دو جبکہ سٹورٹ براڈ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔