Sunday, September 8, 2024

لارڈز ٹیسٹ جیتنے کے بعد قومی ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی

لارڈز ٹیسٹ جیتنے کے بعد قومی ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی
July 19, 2016
مانچسٹر(92نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم نے لارڈز ٹیسٹ جیت لیا،  دوسرے ٹیسٹ کیلئےقومی ٹیم مانچسٹر پہنچ چکی ہے، سابق کپتان سلمان بٹ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے فیلڈنگ کوچ اعجاز احمد نے مشورہ دیا ہے کہ دو سپنرز کھلانے سے مانچسٹر ٹیسٹ میں زیادہ فائدہ ہوگا۔ تفصیلات کےمطابق  کرکٹ ٹیم نے پہلا ٹیسٹ جیت لیا ، پش اپس بھی لگا لئے اور خوب ہلہ گلہ بھی کر لیا چار میچز کی سیریز میں  انگلش ٹیم پر ایک صفر سے  برتری بھی حاصل کر لی لیکن اب وقت شروع ہو چکا ہے دوسرے ٹیسٹ کے لئے حکمت عملی تیار کرنے کا  6 سال پہلے دورہ انگلینڈ میں  قومی ٹیم کی کپتانی کرنے والے سلمان بٹ اور این سی اے کے فیلڈنگ کوچ اعجاز احمد نے مشورہ دیا ہے کہ اولڈ ٹریفورڈ کی وکٹ پر سپن اور ریورس کو مد نظر رکھتے ہوئے ذوالفقار بابر کو کھلانا فائدہ دے گا۔ پا کستان کرکٹ ٹیم مانچسٹر کے  اولڈ ٹریفورڈ میں پاکستان جیسے موسم کا فائدہ بھی اٹھا سکتی ہے جس کے لئے ٹیم مینجمنٹ کل سر جوڑ کر بیٹھے گی ۔